اقوام عالم میں سربلندی کیلئے قوم کو حضرت ِ اقبال کے افکار سے استفادہ حاصل کرنا ہو گا ،شیخ محمد ساجد

بدھ 9 نومبر 2016 20:54

گوجرخان ۔9نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) شاعر مشرق ،مفکر پاکستان حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر سلیمان فائونڈیشن کے سربراہ شیخ محمد ساجد نے کہا ہے کہ اقوام عالم میں سربلندی کیلئے قوم کو حضرت ِ اقبال کے افکار سے استفادہ حاصل کرنا ہو گا ،علامہ محمد اقبال نے جس طرح اپنے کلام کے ذریعے امت مسلمہ بالخصوص نوجوانوں کی راہنمائی کی اور ان کے کردار کو اجاگر کیا ہے اور دین اسلام کے ضابطہ حیات پر نفیس انداز سے روشنی ڈالی ہے اس سے قوم کو راہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے ،یوم اقبال کے حوالے سے سلیمان فائونڈیشن کے مرکزی دفتر میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں فائونڈیشن کے وائس چیئرمین خادم انسانیت ایم سلیم شیخ نے سالگرہ کا کیک کاٹا ،اس موقع پر ان کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور ان کے کردار و افکار پر مختصر روشنی ڈالی گئی ،تقریب میں شیخ محمد ساجد کے بڑے بھائی بابو محمد یوسف نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔