حیدرآباد میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

بدھ 9 نومبر 2016 20:38

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) حیدرآباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ، لطیف آباد یونٹ نمبر11میں بلال مسجد کے قریب ایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 40سالہ نواب خان ولد بھورے خان سینہ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اسے نازک حالت میں بھٹائی اسپتال لطیف آباد پہنچایا گیا ہے فائرنگ کا سبب جائیداد کا تنازعہ بتایا جاتا ہے -

متعلقہ عنوان :