محکمہ انسداد دہشت گردی ہزارہ ریجن نے انتہائی مطلوب دہشت گرد نسیم اختر کو گرفتار کر لیا

بدھ 9 نومبر 2016 20:37

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی ہزارہ ریجن نے کامیاب کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد نسیم اختر ولد میرآویز کو مانسہرہ سے گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ انسداد دہشت گردی فورس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دہشت گرد نسیم اختر اپنے ساتھیوں قاری شفیق اور قاری الطاف کے ہمراہ پارس امام بارگاہ کو بارودی مواد سے اڑانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

قاری شفیق اور قاری الطاف کو انسداد دہشت گردی فورس نے ایک سال قبل گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے بارودی مواد برآمد کیا تھا۔ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ ان کو نسیم اختر نے بغرض تربیت عصمت الله معاویہ کیمپ وزیرستان بھجوایا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی فورس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا ہے۔ دوران تفتیش اہم انکشافات توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :