مہا نڈری پھاگل میں شارٹ سرکٹ کے باعث ہونے والی آتشزدگی سے 11 کمروں کا مکان جل کر خاکستر ہو گیا

بدھ 9 نومبر 2016 20:37

بالاکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) بالاکوٹ کے علاقہ مہانڈری پھاگل میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے ہونے والی آتشزدگی کے نتیجہ میں 11 کمروں کا مکان جل کر خاکستر ہو گیا، لاکھوں روپے کا قیمتی سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

(جاری ہے)

مہانڈری پھاگل کے رہائشی عبدالخالق ولد فیض عالم کے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے 11 کمروں پر مشتمل رہائشی مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تمام کمروں میں پڑا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا، آتشزدگی میں لاکھوں کا نقصان بتایا جاتا ہے کہ ناظم وی سی پھاگل حاجی محمد رفیق نے صوبائی حکومت ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ شخص کی مالی مدد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :