پولیس کا مین بازار میں غیر قانونی پارکنگ، تھڑے فروشوں اور تہہ بازاری کے خلاف آپریشن، متعدد گاڑیوں پر بھاری جرمانے

بدھ 9 نومبر 2016 20:37

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) عوامی شکایات پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اشتیاق خان، ٹریفک انچارج محمد وسیم، ایڈیشنل ایس ایچ او ہارون خان نے بمعہ نفری مین بازار میں غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں، تھڑے فروشوں اور تہہ بازاری کرنے والوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں پر بھاری جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی کارروائی پر قبضہ مافیا کی دوڑیں لگ گئیں، متعدد گلیوں میں فرار ہو گئے، دکانوں کے باہر سامان رکھنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس مقدمات درج کرے گی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین بازار کو واگزار کر دیا اور ہر قسم کے عارضی تجاوزات ہٹا دی گئیں جس پر شہریوں نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اشتیاق خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائے انہوں نے لنک سڑکوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کو بھی واگزار کرنے کی درخواست کی۔

متعلقہ عنوان :