ضلعی ہائی و ہائر سکینڈری سکولز ٹورنامنٹ ، ڈنگی کی کرکٹ ٹیم نے کوٹ نجیب الله کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

بدھ 9 نومبر 2016 20:37

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) ضلعی ہائی و ہائر سکینڈری سکولز ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ ہائی سکول ڈنگی کی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبائی چیمپیئن کو سیمی فائنل میں شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ہائی سکول ڈنگی اور گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ نجیب الله کی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول ڈنگی کی ٹیم نے فتح حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

ٹاس جیت کر کوٹ نجیب الله کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 116 رنز بنائے، سپن بائولر خورشید نے شاندار بائولنگ کی اور ایک اوور میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں گورنمنٹ ہائی سکول ڈنگی کی ٹیم نے 10 اوورز میں ہدف پورا کر لیا۔ ڈنگی کی ٹیم نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :