آئی جی پولیس نے ہزارہ کے مختلف اضلاع میں تعینات پولیس افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

بدھ 9 نومبر 2016 20:37

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس نے ہزارہ کے مختلف اضلاع میں تعینات پولیس افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ہری پور محمد اشتیاق کو ایس ڈی پی او صدر ہری پور، ایس ڈی پی او بٹگرام سید مختیار شاہ کو ایس ڈی پی او بالاکوٹ مانسہرہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز بٹگرام طاہر اقبال کو ایس ڈی پی او میرپور ایبٹ آباد، ایس ڈی پی او غازی ہری پور حکم خان کو ایس ڈی پی اوشتیال کوہستان، ایس ڈی پی اوشتیال کوہستان محمد ریاض کو ایس ڈی پی او غازی ہری پور اور قائم مقام ایس ڈی پی او بالاکوٹ مانسہرہ ذاکر حسین کو قائم مقام ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ہری پور تعینات کر دیا گیا ہے۔

یہ اعلامیہ فوری طور پر نافذالعمل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :