بونیر،پولیس نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں مختلف کارروائیوں میں نے 946 ملزمان، 8 اشتہاری اور 90 مشتبہ افرادکو گرفتارکیا

بدھ 9 نومبر 2016 20:34

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) ماہ اکتوبر کے دوران بونیر پولیس نے 946 ملزمان 8مجرمان اشتہاری 90 مشتبہہ اشخاص گرفتار کرکے جسکے خلاف 878 مقدمات رجسٹر ہوکر جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن،منشیات برآمدکئے جبکہ غیر قانونی ڈرائیونگ کرنے والے ہزاروں ڈرائیوران کو چالان کرکے ان سے لاکھوں روپے جرمانے وصول کئے۔

تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربونیر محمد ارشاد خان کے سربراہی میں بونیر پولیس نے گزشتہ ماہ اکتوبرمیں مختلف کاروائیوں اورسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنوں کے دوران 946 ملزمان گرفتار کئے جس سے ایکSMG، 26 بندوق،84پستول، 2000 کارتوس اور 18222 گرام چرس برآمد کئے گئی ہیں،جملہ ملزمان کو بعد از ضروری تفتیش جیل بھیجوائی گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسکے ساتھ ساتھ 0 مجرمان اشتہاری اور 90 مشتبہہ قسم اشخاص گرفتار ہوکرچالان عدالت کئے گئے ہیں۔ گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران ضلع بھر میں جرائیم اشخاص کیخلاف (878)مقدمات رجسٹر ہوکر جسمیں( 946)ملزمان نامزد ہوکر جملہ ملزمان میں (930) ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔علاقہ میں بڑے جرائیم کے روک تام کے خاطر (401) اشخاص کو کاروائی انسدادی میں پابندضمانت کیے گئے ہیں۔

جبکہ علاقہ میں مزید چورچکار اور جرائیم پیشہ اشخاص کے نقل ،حرکت پرکھڑی نگرانی جاری ہے۔علاقے سے جرائیم پیشہ اشخاص ومنشیات فروشان اور امن وامان خراب کرنے والوں کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہیں۔اسطرح پر امن شہریوں کی مال وجان کی تحفظ کیلئے بونیر پولیس کی مذید کوششیں جاری ہیں۔اسکے ساتھ ساتھ کم عمر وبلالایسنس اور بغیر ہلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی جاری ہیں۔ڈ ی پی او بونیر ارشاد خان نے جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں و امان بر قرار رکھنے کیلئے کسی قسم قربانی سے دریغ نہ کریں۔اور عوام الناس کیساتھ اچھے رویے سے پیش آئیں۔تاکہ عوام کا اعتماد پولیس پر بحال ہو۔

متعلقہ عنوان :