شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے برصغیر کی سیاسی تاریخ کے ایک نہایت نازک دور میں مسلمانوں کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیا اور مسلمانوں کو مایوسی اورلسانی وقومی عصبیت سے نکال کر ان کے درمیان اخوت اور مساوات کے جذبے کو پروان چڑھایا،اسی طرح عظیم پختون فلسفی وشاعر غنی خان نے بھی قوم کو حریت فکر کا درس دیا جو ان دونوں عظیم شاعروں کو دیگر شاعروں سے ممتاز کرتے ہیں
صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان کا تقریب سے خطاب
بدھ 9 نومبر 2016 20:34
(جاری ہے)
اس موقع پر محمد سعید سعید، ماسٹر شیر رحمان ، پروفیسر اصغر نسیم ، حسین احمد صادق ، پروفیسر شفقت ہما ، فیض الوہاب فیض ،شعیب صادق اور دیگر نے کتاب اور صاحب کتاب گوہر نویدکے بارے میں مقالے پڑھے اور اس کتاب کو اٴْردو اور پشتو زبان کے ان عظیم شعرائ کے حوالے سے اپنی نوعیت کی ایک منفرد کوشش قرار دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عاطف خان نے کہا کہ ادیب اور شاعر معاشرے میں پائی جانے والی خوبیوں اور خامیوں پر عمیق نظر رکھتے ہیں اور ان کی آنکھیں وہ کچھ دیکھ لیتی ہیں جو ایک عام انسان محسوس نہیں کر سکتا اور یہی دانشور اور ادیب معاشرے کی رہنمائی کا فریضہ ادا کرتے ہیں جس طرح علامہ محمد اقبال نے مسلمانوں کو خودی کا درس دیا اسی طرح غنی خان نے بھی معاشرے میں بگاڑ کے ذمہ داروں کی نشاندہی نہایت ہی خوبصورت انداز میں کی اور آج بھی ہم اقبال اور غنی خان کی فکر کو لے کر آگے بڑھیں تو موجودہ دور کی مشکلات کو رفع کیا جا سکتا ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ لسانی اور نسلی تعصبات کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے اور ہمیں اپنی تمام تر توانائیوں کو قومی یکجہتی کو اٴْجاگر کرنے اور قوم کو درپیش مسائل کے حل پر صرف کرنی چاہیئے۔محمد عاطف خان نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ ان کی حکومت کوبعض اداروں کے نام کی وجہ سے کوئی مسئلہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم ناموں کی بجائے کام پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مردان کلچرل سنٹر قائم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٴْٹھائے جائیں گے اور اس حوالے سے مقامی ادبی حلقوں کی مشاورت سے جگہ کا تعین کیا جائے گا۔اٴْنہوں نے اقبال اور غنی خان کی شاعرانہ مماثلتوں پر پروفیسر گوہر نوید کے تحقیقی کام کو سراہااور اس سلسلے کو آگے بڑھانے کے لیے حکومتی سطح پر ان کی بھر پور معاونت کا اعلان کیا۔ پروفیسر گوہر نوید نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ مفکرین ،نقاد اور محققین اقبال کی طرح غنی خان کی شاعری کی درست تشریح وتوضیح کریں تاکہ آنے والی نسلیں ان کی فلسفیانہ بصیرت اور شاعرانہ عظمت سے روشناس ہوکر ایک پرامن ماحول میں آزادی کی نعمتوں سے مستفید ہوسکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.