شاہراہوں پر ٹریفک لائ انفورسمنٹ پر کوئی سمجھوتا برداشت نہیں کیا جائے گا خدمت کے جذبے سے ڈیوٹی سرانجام دیں جس پوئنٹ پر ڈیوٹی ہو وہاں ٹریفک کی روانی میں رش بنانے والی ہر رکاوٹ کو دور کریں

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد کی اہلکاروں کوہدایت

بدھ 9 نومبر 2016 20:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے راولپنڈ ی ٹریفک پولیس کو احکامات جاری کئے ہیں کہ شاہراہوں پر ٹریفک لائ انفورسمنٹ پر کوئی سمجھوتا برداشت نہیں کیا جائے گا خدمت کے جذبے سے ڈیوٹی سرانجام دیں جس پوئنٹ پر ڈیوٹی ہو وہاں ٹریفک کی روانی میں رش بنانے والی ہر رکاوٹ کو دور کریں محنت سے کام کریں ہر مہینے کے بعد تمام وارڈن افسران اور انسپکٹرز کی ڈیوٹی سے متعلق رپورٹ لی جائے گی جو وارڈن افسر یا انسپکٹر اپنے سیکٹر میں سب سے اچھا کام کرے گا اس کو انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا انہوںنے کہا کہ اسی طرح مہینے کے اختتام پر سرکل میں اور پھر ضلع راولپنڈی میں جو انسپکٹر اور وارڈن افسر سب سے زیادہ اچھی ڈیوٹی کرنے میں اول آئے گا اس کے لئے باقاعدہ ایک تقریب منعقد کر کے انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا انہوںنے کہا کہ اچھا کام کر کے سزا سے بچیں ورنہ اگلے رینک میں ترقی پانا مشکل ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک کے ساتھ کام کریں لوگوں سے لڑائی ہر گز نہ کریں لڑائی کا زمانہ اب گزر گیا ہے اگر کوئی بھی روڈ یوزرز کارِ سرکار میں مزاحمت یا قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے تو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں انہوںنے کہا کہ وارڈن فورس کے محکمے کی نیک نامی آپ سب کے ہاتھ میں ہے اگر اچھاکام کریں گے تو حوصلہ افزائی کے ساتھ باعث عزت ہو گا اور ٹریفک پولیس پر عوام الناس کے اعتماد میں اضافہ ہو گا انہوںنے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے میں خود آپ کے ساتھ فیلڈ میں موجود رہتا ہوں تاکہ آپ کے کام کی حوصلہ افزائی ہو اور جہاں کوئی کمی بیشی ہو وہاں آپ سب کی کارکردگی کو بہتر بنا یا جا سکے چیف ٹریفک آفیسر یوسف علی شاہد نے کہا کہ شہریوں کو ٹریفک ایجوکیشن سے آگاہی فراہم کرے ہر وارڈن افسر اپنی ڈیوٹی کے دوران ٹریفک ایجوکیشن فریضہ بخوبی سرانجام دے انہوںنے کہا کہ بزرگ شہریوں ، عورتوں ، بچوں اور معذورں کو سڑک کراس کرنے میں ان کی مدد کریں۔

متعلقہ عنوان :