ملک میں تحمل اور برداشت کی سیاست ہونی چاہئے، ایک دوسرے پر الزامات لگانے سے مسائل حل نہیں ہونگے،سینیٹر سردار یعقوب ناصر

بدھ 9 نومبر 2016 20:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء وسینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ ملک میں تحمل اور برداشت کی سیاست ہونی چاہئے ایک دوسرے پر الزامات لگانے سے مسائل حل نہیں ہونگے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ دنیا میں جس طرح تبدیلی آرہی ہے اس طرح ملکی سیاست میں ایک دوسرے کا احترام کیا جائے مسلم لیگ(ن) نے ملک کی ترقی کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے اور جس طرح وزیراعظم ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر رہا ہے اس تاثر ملتا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ(ن) کامیابی سے دوچار ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی سی پیک کے معاملے پر عدالت جانا انتہائی غیر جمہوری عمل ہے کیونکہ حکومت اور سیاستدانوں کو تو نہیں چھوڑا گیا اب چین کو بھی عدالت میں لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں وفاقی حکومت سی پیک کے مسئلے پر تمام سیاسی قیادت اور صوبوں کو اعتماد میں لے کر تمام علاقوں کو یکساں ترقی دینگے لیکن بدقسمتی سے تحریک انصاف اب تمام تر حالات میں ناکامی سے دوچار ہو گئے اب اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے اس طرح اقدامات اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں تحمل اور برداشت کی سیاست ہونی چاہئے ایک دوسرے پر الزامات لگانے سے مسائل حل نہیں ہونگے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ دنیا میں جس طرح تبدیلی آرہی ہے اس طرح ملکی سیاست میں ایک دوسرے کا احترام کیا جائے۔