یوم اقبال ،غازی میں جزوی چھٹی منائی گئی

بدھ 9 نومبر 2016 20:21

تر بیلاغازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) یوم اقبال پر غازی میں جزوی چھٹی منائی گئی زیادہ تر تعلیمی ادارے بند رہے خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے گزشتہ سال یوم اقبال پر صوبے میں عام تعطیل تھی مگر گزشتہ روز چھٹی کے حوالے سے گومگوکی کیفیت کی وجہ سے صوبائی حکومت کے ملازمین ‘اساتذہ اور طلبا کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور غازی میں جزوی طور پر یوم اقبال کی چھٹی کا سماں رہا جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے اس مرتبہ یوم اقبال پر کسی بھی قسم کی تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا پرائمری اور ہائی سکولوں سمیت کالجز میں طلبا کا نام و نشان نہیں تھا سکولوں میں صرف سٹاف موجود تھا جبکہ زیادہ تر سکولوں سے اساتذہ بھی غائب تھے اور طلبا کے ساتھ ساتھ انھوں نے بھی گزشتہ روز چھٹی انجوائے کی عوامی حلقوں نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی طرف سے یوم اقبال پر عام تعطیل کے خاتمے کو ن لیگ اور پی ٹی آئی کی جانب سے اہم قومی و نصابی شخصیات کو پس منظر میں دھکیلنے کی سازش قرار دیتے ہوئے یوم اقبال کی چھٹی ختم کرنے کی مذمت کی ہے ۔