نیشنل پارٹی مظلوم ،کچلے طبقات کے حقوق ،خوشحالی کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل ہے ،نیشنل پارٹی

بدھ 9 نومبر 2016 20:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان حاجی منان آواز اور نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن نیاز بلوچ ، بی بی 4کوئٹہ تحصیل جنر ل سیکرٹری جلیل احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی مظلوم اور کچلے ہوئے طبقات کے حقوق او رخوشحالی کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے کلی دیبہ میں عبدالصمد جتک ، عامر جتک ، سیراب خان جتک، عابد جتک ، جلیل احمد بابو، داود رئیسانی ا ور درجنوں افراد کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ نیشنل پارٹی عوام کی ترقی وخوشحالی ، انصاف کی سربلندی جمہوریت کے استحکام بلوچستان کے حقوق کے حصول ، کرپشن کے خاتمے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں امن وامان کے قیام ، تعلیم کی ترقی کیلئے سابق وزیر اعلیٰ کے اقدامات تاریخ میں سنہرے الفاظ میں یاد رکھے جائیں گے سابق حکمرانوںنے بلوچستان کو آگ میں جھونک دیا تھا اغواء برائے تاوان ، ڈکیتی، ، رہزنی روز کا معمول تھا ۔

تعلیمی ادارے مکمل تباہ ہوچکے تھے ۔ نیشنل پارٹی کی حکومت نے قلیل وقت میں بلوچستان کو ڈاکووں اور اغوا ء کاروں کے چنگل سے آزاد کیا نیشنل پارٹی میر غوث بخش بزنجو کے فلسفہ کے استحصال اور کرپشن سے پاک کریگی ، انہوںنے کہاکہ نئے شامل ہونے والے افراد پارٹی کی مضبوطی کی باعث بنائیں گے اور تحریک کومزید تقویب حاصل ہوگی ۔