Live Updates

لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیئے بغیران کا مزیداقتدار میں رہنا ناممکن ہی: سید صمصام بخاری

کرپشن کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ ہو چکا ہے ، وزیراعظم اور ان کی فیملی کو اب کوئی آڈٹ رپورٹ نہیں بچاسکتی،پی ٹی آئی رہنماء

بدھ 9 نومبر 2016 20:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹر ی اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہ کرپشن کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ ہو چکا ہے اور ان کے احتساب کا وقت قریب ہے اور عوام کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے والا ہے ، قومی خزانے کو لوٹنے والے بے نقاب ہونے والے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور ان کی فیملی نے اپنا یوم حساب قریب دیکھ کر آڈٹ رپورٹوں کا سہارا لینا شروع کردیا ہے اب انکو احتساب سے کوئی آڈٹ رپورٹ نہیںبچا سکتی ، انہوںنے کہاکہ کرپشن کرنے والوں نے ملکی ادارے تباہ کر کے رکھ دیئے ہیں اور ملک کو گروی رکھ کر قرضے لئے جا رہے ہیں اور عوام کی آنکھوں دھول جھونکی جا رہی ہے اور کہاکہ جارہا ہے کہ ملکی ریزرب میںبے پناہ اضافہ ہو چکاہے ،انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے تنخواہ دار لوگ اب وزیراعظم کو احتساب سے نہیں بچا سکتے ،تحریک انصاف ان چوروں اور لٹیروںآخری حد تک پیچھا کرے گی اور ان کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا ، انہوں نے خواجہ سعد رفیق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ہمیں شائستہ لب ولہجے کا مشورہ دینے والے اپنی اردگرد موجود وزراء کی زبانوں کو کنٹرول کریںجو ہر وقت چیئرمین عمران خان کے خلاف زہراگلتے رہے ہیں ، دانیا ل عزیز، عابد شیرعلی ، طلال چوہدری سمیت دیگروزراء کو بھی شائستہ لب و لہجے کی اشد ضرورت ہے جن کو صرف تنخواہیں ہی تحریک انصاف کے خلاف بولنے کی ملتی ہیں، انہوںنے مزیدکہاکہ نہ تودھرنا ون ناکام ہوا تھا اورنہ ہی دھرنا ٹو ناکام ہوا ہے وقت قریب ہے جب وزیراعظم اور ان کی فیملی قانون کے شکنجے میں ہونگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات