بی آرسی خضدار ،تربت اور پشین کے کالجز کی بندش سے 14سو طلباء کی مستقبل خطرے میں ہے،جلا ل شاہ اخوندازادہ

بدھ 9 نومبر 2016 20:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء)جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی صدر جلا ل شاہ اخوندازادہ نے بی آرسی خضدار ،تربت اور پشین کے کالجز کی بندش سے 14سو طلباء کی مستقبل خطرے میں ہیں انھوں نے کہا کہ بی آرسی کالجز سے بلوچستان کے بہترین کالجز ہیں جن کے طلباء ہر سال میٹرک کے امتحان میں بلوچستان کے کل نوے ہزار سے ایک لکھ طلباء میں پہلے 20پوزیشن حاصل کرتے ہیں ملک کی سطح پرمقابلے کے امتحانات میں یہ طلباء بلوچستان کے نام روشن کرتے ہیں طلباء کا ایک ایک دن قمیتی ہوتاہے بی آرسی کالجز ہمارے واحد ادارے ہے جو کوالٹی ایجوکیشن میں نمایا کردار اداکرتے ہیں انھوں نے کہاکہ حکومت کادعویٰ ہے کہ ہم خطیر رقم تعلیم کے لئے رکھی ہے دوسری جانب معمار قوم ہڑتالوں پر ہے انھوں نے کہاکہ جمعیت طلباء اسلام ریزیدنشل کالجز کے مطالبے کی حمایت کرتے ہے اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں 75فیصد کئی سالوں انکو مل رہاتھالیکن 2011بندکردیاہے اسکو بحال کیاجائیں انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت فیسٹیول اور دیگر غیر ضروری تقریبات پر کروڑ روپے خرچ کرتے ہیں لیکن صرف 35لاکھ روپے کی عدم فراہمی سے بلوچستان سب سے بہترین تعلیمی ادارے بند جو موجودہ صوبائی حکومت کی تعلیم دشمنی کی بین ثبوت ہے انھوں حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ 14سو طلباء کی مستقبل کو بچانے کے لئے بی آرسی کالجز کے اساتذہ کے جائزمطالبات تسلیم کی جائیں۔