محکمہ صحت کی عدم توجہی ، سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت کی خراب کارکردگی تشویش ناک ہے، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

بدھ 9 نومبر 2016 20:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں محکمہ صحت کی عدم توجہی کے باعث سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت کی خراب کارکردگی کو تشویش ناک عمل قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایک انکوائری کمیشن کے سامنے اس وقت جس طرح کے خوفناک حقائق سامنے آرہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں اور صحت کے مراکز پر مافیا قابض ہے جو نہیں چاہتی کہ عوام کو صحیح اور درست معنوں میں صحت کے بنیادی سہولیات آسان اور سستے داموں حاصل ہوسکیں بیان میں کہا گیا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں کی طرح بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال کی حالت زار بھی دیدنی ہے انتظامیہ اپنی من مانیوں میں لگی ہوئی ہے درجہ چہارم ، نرسنگ ، لیبارٹری صفائی کا عملہ اور دیگر شعبہ جات انتظامیہ کی نااہلی اور انتظامیہ کے واضح نشاندہی کے لئے کافی ہے اس وقت ہسپتال کے کئی اسٹاف کو انتظامیہ نے اپنی زاتی پسند نا پسند کی بنیاد پر فارغ کررکھا ہے جبکہ ایمرجنسی سمیت کئی شعبوں میں ہنگامی حالت کے موقع پر کسی قسم کا بندوبست نہیں ہسپتال میں سرجن مختار امراض چشم کے ڈاکٹر اور چند دیگر ڈاکٹروں وعملے کے سوا کوئی اہلکار اوقات کارکی پابندی نہیں کرتا ہے جسکے باعث ہسپتال کی حالت روز بروز خراب ہوتی جارہی ہیں بیان میں کہا کہ ہسپتال ایک نرسنگ ادارہ نہ ہونے کے باوجود نرسوں کی ٹریننگ مرکز کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے چند ٹرینی نرسوں کے زریعے مریضوں کی دیکھ بال کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ فارماسسٹ ہسپتال کے لئے لانے والی ادویات میں بدعنوانی کے مرتکب ہورہے ہیں اسی طرح لیبارٹری میں سرکاری اہلکار پروجیکٹوں کے کاموں پر دلچسپی لے کر اپنی اصل فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں سخت کوتاہی اور غفلت کے مرتکب ہورہے ہیں اگر محکمہ صحت صوبے کے مراکز صحت کی جانب توجہ دے بائیو میٹرک حاضری سسٹم کیمروں کے زریعے انکے کارکردگی پر نظر رکھے تو کوئی وجہ نہیں کہ صوبہ بھر میں عوام کو بہترین صحت کے سہولیات میسر نہ آسکیں ، بیان میں کہا گیا کہ انتظامیہ کی بدترین نااہلی اور کوتاہی کے باوجود انکے خلاف مسلسل کاروائی سے گریز یہ ثابت کرنے کے لئے کافی ہے بیان میں بے نظیر ہسپتال میں انتظامی خامیوں پر فوری قابو پانے سمیت تمام مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔