کراچی،جام مہتاب حسین ڈھر کا پرائمری اسکول کے پانچ کمروں میں دڑاریں پڑنے اور اسکول میں کلاسز کی خستہ حالی کا سخت نوٹس

بدھ 9 نومبر 2016 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر نے جوہی کے مین پرائمری اسکول کے پانچ کمروں میں دڑاریں پڑنے اور مٹھی کے نواحی گائوں میں پرائمری/مڈل اسکول میں کلاسز کی خستہ حالی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایات کیں ہیں کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر مسئلے کو حل کریں اور طلباء و طالبات کی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خستہ حال اسکولز میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو فوری طور پر محفوظ جگہ دی جائے تاکہ ان کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :