سکھر،پولیس افسر جان کا دشمن بن گیا

نوجوان نجی قید سے فرار ہو کر پریس کلب پہنچ گیا

بدھ 9 نومبر 2016 19:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) پولیس افسر جان کا دشمن بن گیا ، نوجوان نجی قید سے فرار ہو کر پریس کلب پہنچ گیا ، تفصیلات کے مطابق ریلوئے انجن شیڈ کالونی سکھر کے مکین محنت کش نوجوان وقار احمد ولد عبدالغفار مرحوم نے پریس کلب کے سامنے پولیس افسر کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے گھر سے بعذریعہ وین پرانہ سکھر کسی کام سے جا رہا تھا کہ وین میں موجود ایک شخص نے مجھ پر چوری کا جھوٹا الزام لگایا جو جھوٹا ثابت ہوا اور مجھے چھوڑ دیا گیا مگر وہاں سے گذرنے والے مرتضیٰ نامی پولیس کے سب انسپکٹرنے مجھے پکڑ لیا اور تھانہ سی سیکشن لے جا کر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور رقم دینے کا تقاضہ کیااور دھمکیاں دی کہ اگر تم نے رقم نہ دی تو تمارے خلاف جھوٹے مقدمات درج کر کے ہاف فرائی کر دونگا میرے لاکھ انکار پر مجھے بد ترین تشدد کیا گیا بعد ازیں سب انسپکٹر مرتضیٰ نے مجھے تھانے سے نکال کر اپنے نجی جیل خانہ میں قید کرنے کی کوشش کی جہاں سے میں فرار ہو کر یہاں انصاف کیلئے پہنچا ہوںمتاثرہ نوجوان نے ایس ایس پی سکھر امجد شیخ سمیت دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے خدارا مجھ غریب پر رحم کیا جائے اور ملوث سب انسپکٹر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مجھے تحفظ فراہم کیا جائے ۔

#

متعلقہ عنوان :