سجاول، مچھروں کی بہتات، علاقے میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ

علاقے میں دماغی ملیریاکی بڑے پیمانے پر مریضوں کی تصدیق بھی ہوگئی

بدھ 9 نومبر 2016 19:58

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) سجاول میں مچھروں کی بہتات سے علاقے میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے، جبکہ ضلع بھرمیں مچھرمار اسپرے کاکام بندہونے سے مچھروں کی بہتات ہے، علاقے میں دماغی ملیریاکی بڑے پیمانے پر مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ بخار کی دیگر اقسام بھی عام ہیں ،تعلقہ اسپتال سجاول میں ملیریاٹیسٹ لیبارٹری میں دماغی ملیریامیں مبتلا مریضوں کے تناسب میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ،تاہم انسداد ملیریاکا عملہ مکمل غائب ہے ،مچھروں کی افزائش روکنے ،اسپرے اور دیگر امور مکمل طور پر بندہیں، انسداد ملیریاپروگرام کے تحت صرف ملیریاٹیسٹ کیاجارہاہے جس میں بڑے پیمانے پر تصدیق کے باوجود ملیریاکے روک تھام کے لئے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں جبکہ علاقے میں ڈینگی مچھروں کی موجودگی عام ہے تاہم سجاول ضلع بھر میں ڈینگی ٹیسٹ کابھی کوئی انتظام نہیں ہے اور نہ ہی سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی وارڈ قائم کئے گئے ہیں ،ذرائع کا کہناہے کہ اسپرے کی ادویات موجود ہونے کے باوجود انہیں اسپرے میں استعمال نہیں کیاجارہاہے ،اس ضمن میں محکمہ صحت کو فوری نوٹس لے کر ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :