ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر امجد شہزاد کی ہڑتالی ڈاکٹرز و نرسز کے خلاف کارروائی کی سفارش

بدھ 9 نومبر 2016 19:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر امجد شہزاد نے ہڑتالی ڈاکٹرز و نرسز کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق میو ہسپتال انتظامیہ نے ہڑتالی نرسز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے اور ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر امجد شہزاد نے سیکرٹری صحت پنجاب کو بھیجی گئی۔ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ جو نرسز چھ روز سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں انہیں نوکری سے فارغ کیا جائے ایم ایس نے اس سے قبل ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز کی دو دن کی تنخواہ بھی کاٹ لی تھی۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :