کوئٹہ،شیرانی میں مسافر وین کھائی میں گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ،بارہ زخمی

بدھ 9 نومبر 2016 19:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) کوئٹہ کے علاقے شیرانی میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ،بارہ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز مسافر وین طرقلا سے جارہی تھی کہ شیرانی کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گر گئی جس کے باعث وین میں سوار دس مسافر جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :