بنوں، سپین وام میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم دہشت گردوں کاحملہ، آٹھ اہلکار زخمی

بدھ 9 نومبر 2016 19:54

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) بنوں میں ملحقہ نیم قبائلی علاقے سپین وام میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے میں آٹھ اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین وام کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس میں آٹھ اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :