کمشنر سکھر ڈویڑن کا گرین بیلٹ کے قیمتی درخت اور لان جلنے پر سخت برہمی کا اظہار

ڈی او فاریسٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارک کو گرین بیلٹ کو بہتر کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ہدایت

بدھ 9 نومبر 2016 19:53

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) کمشنر سکھر ڈویڑن محمد عباس بلوچ نے گرین بیلٹ کے قیمتی درخت اور لان جلنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ڈی او فاریسٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارک کو ہدایت کی کہ فوری طور پر گرین بیلٹ کو بہتر کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ لوگوں کو صحتمند سرگرمیوں کے ساتھ بہتر تفریح فراہم کی جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی آفیس میں گرین بیلٹ کی ترقی اور بہتر ی کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر وحید اصغر بھٹی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گرین بیلٹ کی ترقی اور بہتری کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں