کرسی لینے اور بچانے والے اقبال ? کے پاکستان کو بھول گئے ‘سیاست دانوں نے گھروں کو تو روشن کرلیا مگر پاکستان کو تاریکی میں دھکیل دیا ہے ‘ہر سیاست دان ایک دوسرے کو چور بول رہا ہے تو پھر سوچنے کی بات ہے اس ملک کو خیر خواہ کون ہے

تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید احمد اعوان کا اقبال ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

بدھ 9 نومبر 2016 19:53

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید احمد اعوان نے کہا ہے کہ کرسی لینے اور بچانے والے اقبال ? کے پاکستان کو بھول گئے ہیں سیاست دانوں نے اپنے گھروں کو تو روشن کرلیا ہے مگر پاکستان کو اندھیرے میں دھکیل دیا ہے ہر سیاست دان ایک دوسرے کو چور بول رہا ہے تو پھر سوچنے کی بات ہے اس ملک کو خیر خواہ کون ہے شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال ? نے جس پاکستان کو خواب دیکھا تھا اس کو ہم نے لوٹ مار ، کرپشن ، اقربا پروری کی دلدل میں دھکیل دیا ہے پاکستانی عوام کو نہ تو تعلیم ، صحت ، بجلی ، گیس ، روزگار ، کھانے کو روٹی اور المیہ تو یہ ہے کہ پینے کا صاف پانی تک دستیاب نہیں ہے آج ہمیں ایک اقبال کی ضرورت ہے جو ان سیاست دانوں کو آداب سکھائے اور عوام کو اپنے حقوق لینے کا شعور سکھائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقبال ڈے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے لیکن اقتدار کے پجاریوں نے ملک کی عوام کے لئے زمین تک تنگ کردی ہے آج اگر ملک کی فکر ہے تو وہ افواج پاکستان کو ہے جو ہر قدم پر عوام اور ملک کی بقائ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتی ہے فورسز کے شہید جوان ملک کی حیات ہیں آج پر پاکستانی حضرت علامہ اقبال ? کی فکر کو مشعل راہ بنالے تو پاکستان دنیا کی سب سے بڑی عظیم ریاست بن سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :