سکھر‘شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے سلسلے میں نیو ینگ جنریشن ویلفیئر آرگنائیزیشن کے زیر اہتمام ر تقریب کا انعقاد

بدھ 9 نومبر 2016 19:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے سلسلے میں نیو ینگ جنریشن ویلفیئر آرگنائیزیشن کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں نیو جنریشن ویلفیئر آرگنائیزیشن ضلع سکھر کے چیئرمین میر فیصل ڈومکی ،وائیس چیئرمین محمد عمر شیخ ، صدر محمد یاسین شیخ، رحمت شیخ و دیگر ممبران و معززین شہریوں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ افراد کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال وہ ہستی ہیں جنہوں نے پاکستان کو بنانے کا خواب دیکھا جس کو قائد اعظم محمد علی جناح نے پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی لکھی ہوئی کتابیں نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہیں، نوجوان نسل اگرعلامہ اقبال کی لکھی ہوئی کتابوں کا مطالعہ کریں تو وہ دنیا میں کامیابی حاصل کرنے میں ہمیشہ آگے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہی قومیں زندہ و پائندہ رہتی ہیں جو عملی جدوجہد، لگن و محنت کو اپنا منشور بنالیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :