سکھر‘ مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد کی زیر صدارت مختلف سیاسی ‘ سماجی ‘ مذہبی اور قوم پرستوں جماعتوں کا اجلاس

بدھ 9 نومبر 2016 19:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء)سکھر شہری اتحاد کے زیر اہتمام سکھر کی مختلف سیاسی ، سماجی ، مذہبی اور قوم پرستوں جماعتوں کا ایک اجلاس سکھر شہری اتحاد کے چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد کی صدرات ظفر اقبال آرائیں کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا اجلاس میں جے یو آئی کے مولانا عبدالحق مہر ، مسلم لیگ ن کے اللہ داد بوزدار ، تحریک انصاف کے ربنواز کلوڑ ، مسلم لیگ (ف) کے ظفر اقبال آرائیں ، جسقم کے سر وئچ ثنائ اللہ ، جسمم کے لالہ سہیل پٹھان ، سندھ نیشنل فرنٹ کے شہزادو بھٹو ، پی پی شہید بھٹو کے منیر احمد بھٹو ، جئے سندھ تحریک کے نصیر گوپانگ ، پیس آف موومنٹ کے اشفاق بھٹی ، سکھر شہری اتحاد کے فضل بھٹو سمیت دیگر رہنما?ں نے شرکت کی اجلاس میں سکھر پولیس کی زیادتیوں ، بدامنی ، اسٹریٹ کرائم اور شہر میں منشیات ، کچی شراب ، جوائ ، فحاشی جیسے مسائل پر تفصیلی غور و خوص کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنما?ں کا کہنا تھا کہ شہر ایک بار پھر جرائم کا گڑھ بنتا جا رہا ہے پولیس بے لگام بن چکی ہے شہر میں سماجی برائیاں حد سے بڑھ گئی ہے جعلی مقابلوں اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی میں سکھر پولیس نمبر ون کا کردار ادا کر ہی ہے گذشتہ دور میں بند کی جانیوالی ٹارچر سیل دوبارہ کھول دی گئی ہے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کرپشن میں ملوث پولیس افسران نے پولیس کے محکمے کو بدنام کر رکھا ہے اجلاس میں متفقہ طور پر اعلان کیا گیا کہ اگر ایک ہفتے میں شہر سکھر میں امن و امان کی صورتحال پر کنٹرول نہ کیا گیا تو سکھر پولیس کے خلاف احتجاجی تحریک شرو کی جائیگی۔