سکھر‘نصف کروڑ خرچ کئے جانے باوجود بھی نمائش گرا?نڈ میں ترقیاتی کام مکمل نہ ہو سکیں‘ کھیل کا میدان گندے پانی کے تالاب کا منظر پیش کرنے لگا‘ علاقہ کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے میں پریشانی کا سامنا

بدھ 9 نومبر 2016 19:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) نصف کروڑ خرچ کئے جانے باوجود بھی نمائش گرا?نڈ میں ترقیاتی کام مکمل نہ ہو سکیں ، کھیل کا میدان گندے پانی کے تالاب کا منظر پیش کرنے لگ گیا ، علاقہ کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے میں پریشانی کا سامنا ، منظور نظر ٹھیکیدار ترقیاتی کام چھوڑ کر فرار ہو گیا ، علاقہ مکینوں میں تشویش کی لہر ، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق شہر سکھر کے گنجان آبادی والے علاقے پرانہ سکھر میں علاقے کے نوجوانوں کے لئے قائم نمائش گرا?نڈ کئی سال گذرنے کے باوجود علاقے کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنے میں ناکام ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق منتخب نمائندگان کی جانب سے اس گرا?نڈ کیلئے خصوصی فنڈز جاری کئے گئے تاہم منظور نظر کرپشن میں ملوث ٹھیکیدار مذکورہ گرا?نڈ میں نصف کروڑ خرچ کئے جانے کے باوجود اس گرا?نڈ کے ترقیاتی کام چھوڑ کر رفو چکر ہو گیا جس کے نتیجے میں کھیل کا میدان ایک بار گندے پانی کی لپٹ میں آکر گندے پانی کے تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے گرا?نڈ میں ترقیاتی کام ٹھپ ہو جانے کے باعث علاقہ مکینوں اور نوجوانوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے اور انہوں نے بالا احکام سے نمائش گرا?نڈ کے ترقیاتی کاموں میں ہونی والی کرپشن اور نامکمل کام کو مکمل کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :