کراچی‘ پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں اور کرمنلز کیخلاف کریک ڈاؤن ‘ 2دہشت گرد گرفتار

بدھ 9 نومبر 2016 19:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) لیاقت آباد پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت دھشت گردوں اور کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن ، 2دھشت گرد گرفتار ، دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد۔ 3اسٹریٹ کرمنل بھی پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے خصوصی ٹاسک پر ایس ایچ او لیاقت آباد انسپیکٹر طارق محمود نے پولیس پارٹی کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر اعظم نگر سوکھا گراؤنڈ لیاقت آباد میں کامیاب کاروائی کر کے خطر ناک دھشت گرد محمد شبیر احمد عرف شبیر قصائی کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار دہشت گرد 1997سے پولیس کو مطلوب تھا۔ گرفتار دھشت گرد کئی افراد کی ٹارگیٹ کلنگ ، پولیس مقابلے ، اغوائ اور دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ گرفتار دہشت گرد 21سال بعد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری کاروائی ندی کنارہ سندھی ہوٹل پل سے دہشت گرد محمد عقیل عرف ایل ایم جی کو گرفتار کر کے دہشت گرد کے قبضے اور نشاندہی پر ایک ہینڈ گرنیڈ ، ایک پستول اوت ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

علاوہ ازیں اسٹریٹ کرمنل و موٹر سائیکل لفٹر گروہوں کے خلاف بی ون ایریا اور سندھی ہوٹل پل کے قریب کاروائی میں 2 ملزمان ہارون مسیح اور محمد آصف کو گرفتار کر کے ایک پستول اور 2موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ مزید براں ٹمبر مارکیٹ گلی سے ملزم حسن الدین کو گرفتار کر کے 4کپی شراب برآمد کر لی۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :