آئی جی سندھ کادورہ آغاخان ہسپتال ‘ پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونیوالے ایس ایچ او کلاکوٹ کی عیادت کی

بدھ 9 نومبر 2016 19:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بدھ کوآغاخان اسپتال کراچی کا دورہ کیا اور گذشتہ شب پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونیوالے ایس ایچ او کلاکوٹ کی عیادت کی اس دوران انہوں نے کوئٹہ سے علاج کے لیے لائے جانیوالے پولیس کانسٹیبلز کی صحت اور انہیں فراہم کردہ طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا،ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ کوئٹہ سے لائے جانیوالے 26پولیس اہلکاروں میں سے آٹھ ابھی ذیرعلاج ہیں جبکہ بقیہ کو علاج معالجے کے بعد اسپتال سے روانہ کیا جاچکا ہے،ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے اس موقع پر ڈاکٹرز اور ذیرعلاج پولیس کانسٹیبلز کے رشتے داروں سے بھی ملاقات کی،انہوں نے متعلقہ اسٹاف سے کہا زخمیوں کو تمام تر ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور اس حوالے سے اب تک کی پروگریس سے بھی آگاہی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :