آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا آغاخان اسپتال کراچی کا دورہ

پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونیوالے ایس ایچ او کلاکوٹ کی عیادت کی

بدھ 9 نومبر 2016 19:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے آغاخان اسپتال کراچی کا دورہ کیا اور گزشتہ شب پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونیوالے ایس ایچ او کلاکوٹ کی عیادت کی اس دوران انہوں نے کوئٹہ سے علاج کے لیے لائے جانیوالے پولیس کانسٹیبلز کی صحت اور انہیں فراہم کردہ طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ کوئٹہ سے لائے جانیوالے 26پولیس اہلکاروں میں سی8 ابھی زیرعلاج ہیں جبکہ بقیہ کو علاج معالجے کے بعد اسپتال سے روانہ کیا جاچکا ہے ۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے اس موقع پر ڈاکٹرز اور زیرعلاج پولیس کانسٹیبلز کے رشتے داروں سے بھی ملاقات کی ۔انہوں نے متعلقہ اسٹاف سے کہا زخمیوں کو تمام تر ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور اس حوالے سے اب تک کی پروگریس سے بھی آگاہی حاصل کی

متعلقہ عنوان :