ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2016-17کے تحت دیہی علاقوںمیں فراہمی بجلی کیلئے ڈی ڈی سینے 22سکیموں کی منظوری دیدی

بدھ 9 نومبر 2016 19:51

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2016-17کے تحت دیہی علاقوںمیں فراہمی بجلی کیلئے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی(ڈی ڈی سی)نے 22سکیموں کی منظوری دے دی ہے جن کی تکمیل پر 22.820ملین روپے کی لاگت آئیگی۔ان سکیموں کی منظوری ڈی ڈی سی کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت ڈی سی او احمد مستجاب کرامت نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیاکہ دیہی علاقوں کوفراہمی بجلی کیلئے منظورکی گئی سکیموں میں حلقہPP-48کی 12جبکہ حلقہ PP-49کی 10سکیمیں شامل ہیںجو بالترتیب 11.848ملین روپے اور 10.972ملین روپے کی لاگت سے مکمل کی جائیں گی۔

ڈی سی او احمد مستجاب کرامت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیسکو(کنسٹرکشن)کی مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ان سکیموں پر تیز رفتار عملدرآمد کے انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ متعلقہ علاقوں کے عوام کوبجلی کی سہولت جلد میسرآسکے۔

متعلقہ عنوان :