ضلعی سیاست کے چمپئن کہلوانے والے اپنا ہوش وہوا س کھو بیٹھے ہیں، رانا محمد حنیف خان

ضلع بھکر کے مغل اعظم اکبر بادشاہ پہلے لفظوں کو تولیں پھر بولیں، سیاسی مفادات کی باتیں کرنے والوں کو اصلاح کی ضرورت ہے، صدر انجمن تاجران

بدھ 9 نومبر 2016 19:51

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) ضلعی سیاست کے چمپئن کہلوانے والے اپنا ہوش وہوا س کھو بیٹھے ہیں، ضلع بھکر کے مغل اعظم اکبر بادشاہ پہلے لفظوں کو تولیں پھر بولیں، سیاسی مفادات کی باتیں کرنے والوں کو اصلاح کی ضرورت ہے، ہم نے کب کہا ہے کہ ہم آپ سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں جس اخبار نے رابطہ کی خبر شائع کی ہے بھکر کے عوام کو یہ بھی بتا دیں کہ اس اخبا رسے آپ کا تعلق کیا ہے ان خیالات کا اظہار رانامحمد حنیف خاں صدر انجمن تاجران ضلع بھکر نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نہ ہمارے کوئی تحفظات ہیں اور نہ ہم نے آپ کے پاس کوئی پیامبر بھیجا ہے آپ کے پاس بات کرنے کو کوئی موضوع نہیں ہے تو پھر آپ ہم سے آچمٹیں ، حمید اکبر خان نوانی سے ایک شادی کے موقع پر ملاقات ضرور ہوئی اخلاقی طور پر ایک دوسرے کا حال پوچھا موصوف یہ بتائیں کہ کیا میں نے کوئی اخباری بیان جاری کیا سارا ضلع جانتا ہے کہ رانا حنیف نوانی گروپ سے اتحاد نہیں کر سکتاپھر آپ کو رانا فوبیا کیوں ہو گیا ہے اگر رابطوں کی حقیقت کھول دی کہ رات میں رابطے کس سے اور دن میں کس سے توپھر منہ چھپاتے پھرو گے، خان صاحب ہم کارکن لوگ ہیں اور آپ بادشاہ سلامت آپ سے بھلا ہمارا کیا تعلق، مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ آپ نے یہ بیان کس کو خوش کرنے کیلئے لگوایا ہے دو ووٹوں کیلئے آپ کتنے پاپڑ بیل رہے ہیں حقیقت نہ کھلوائیں تو بہتر ہے، ایک بوتل خون کا عطیہ دے کر ڈرامہ بازی کرنے والے بھلا کیا خدمت کرینگے کلورکوٹ یونیورسٹی کے گریجوایٹ خان صاحب آپ تو الیکشن لڑنے کے اہل ہی نہیں پھر کیوں ٹینشن لے رہے ہو جن سیاسی لوگوں نے آپ کا ذہنی توازن خراب کیا ہے آپ ان ہی سے الجھیں تو بہتر ہے، الحمد اللہ ہم اپنے گروپ کے پابند ہیں اور نظریاتی لوگ ہیں نہ آپ جیسی حرکتیں کرتے ہیں نہ آپ جیسوں سے رابطہ کرتے ہیں میرا چیلنج ہے کہ سارا ضلع بھی آپ کا اتحادی ہو جائے تب بھی ہر میدان میں آپ کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے،شہر اور ضلع کی نمائندگی کس طرح کرنا ہے ہم جانتے ہیں مظلوم کے حق کیلئے ہر ظالم کا گریبان پکڑنا ہمارا منشور ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ڈنکے کی چوٹ پر قائد مسلم لیگ ضلع بھکر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ کے فیصلہ کے مطابق اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے ہم آپ اور آپ کے مخصوصہ کے فیصلوں کے پابند نہیں۔