صوابی ، جونئیر کلرک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

بدھ 9 نومبر 2016 19:51

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) ڈی ایس پی رزڑ ضلع صوابی کے جونئیر کلرک آصف علی کو موٹرسائیکل پر گھرجاتے ہوئے صوابی مردان روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کالوخان کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی رزڑ کاجونئیر کلرک آصف علی ولد رحمان علی بُدھ کی شام چھٹی ہونے پر اپنے موٹرسائیکل پر اپنے گائوںگڑھی کپورہ مردان جارہے تھے جب وہ ڈی ایس پی آفس سے جاتے ہوئے زوارخان روڈکالوخان کے مقام پر پہنچے تونامعلوم موٹرسائیکل سواروںنے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاںبحق ہوگئے مقتول کی لاش فوری طور پر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال کالوخان منتقل کردیاگیا۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میںسرچ آپریشن شروع کردی ۔کالوخان پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہی#