پولیس ‘ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کا جہانیاں کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

متعدد اشتہاری ،عدالتی مفرور اور مشکوک افراد حراست میں لے لیے،منشیات اور اسلحہ برآمد

بدھ 9 نومبر 2016 19:49

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) پولیس ،ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کا جہانیاں کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، متعدد اشتہاری ،عدالتی مفرور اور مشکوک افراد حراست میں لے لیے،منشیات اور اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق انچارج تھانہ جہانیاں چوہدری حق نواز کی زیر قیادت جہانیاں پولیس و ایلیٹ فورس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے جہانیاں میں رحیم شاہ روڈ ،عطاء ٹائون،ریلوے کالونی،چک نمبر109دس آر اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کیا بیسیوں افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی جبکہ مختلف مقدمات کے 5اشتہاری ،5عدالتی مفرور گرفتار کر لیے۔

چک نمبر151 دس آر سے فیصل نامی شخص سے رپیٹر بارہ بور ،چار کارتوس،عابد سے پسٹل تیس بور،محمد ارشد سکنہ جلال آباد جہانیاں سے 550گرام چرس ،محمد طاہر سکنہ چک نمبر111دس آر سے 25لٹر شراب اور محمد ساجد سکنہ چک 111دس آر سے 30لٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :