گر ین ٹائون پولیس نے شراب فروش گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں

بدھ 9 نومبر 2016 19:48

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) گر ین ٹائون پولیس نے شراب فروش گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تیمور عباس کے مطابق ملزم نوید مسیح شہر کے پوش علاقوں میں شراب فروخت کرتا تھا اور ملزم عرصہ دراز سے اس مکرو کاروبار میں ملوث تھا اور لاہور کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی شراب کی سپلائی کرتا تھا پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے ،ایس ایچ او کے مطابق ملزم سے مزید تفیتش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :