تخت بھائی، پولیس نے تین دنوں کے دوران مختلف کاروائیوں میں 27اشتہاری مجرموں کو گرفتار کر لیا

بدھ 9 نومبر 2016 19:48

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) پولیس سٹیشن تخت بھائی کے ایس ایچ اوانسپکٹر فضل شیر خان کی قیادت میں تخت بھائی پولیس نے تین دنوں کے دوران مختلف کاروائیوں میں 27اشتہاری مجرموں کو گرفتار کر لیا۔جو صوبہ کے مختلف تھانوں کو قتل، اقدام قتل، اغوا ء برائے تاوان، ڈکیتی، چوری اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 2عدد کلاشنکوف، 2شارٹ گن، 26پستول، 472کارتوس،13ہزار گرام چرس، 300گرام ہیروئن کی برآمدگی ، 109افراد کو آوارہ گردی کے تحت گرفتار کرنے کے علاوہ 550عدد مشکوک موٹر سائیکلوں کو سی آر وی ایس سسٹم پر چیک کیااور کرایہ ایکٹ کے تحت 40افراد کو چالان بھی کیا۔

جبکہ متعدد کرایہ داران اور ان کے مالکان کو پابند ضمانت کر دیا گیا۔ جبکہ 18 افراد کو ہوائی فائرنگ کے جرم میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 13عدد پستول اور 4عدد میگزین برآمد کر کے ملزمان کو جیل کی ہوا دکھا دی۔

متعلقہ عنوان :