تنگی،عمرزئی سب ڈویڑن کے اہلکاروں کی بجلی چوروں کیخلاف مہم جاری ، بقایاجات کی عدم ادائیگی پر چارٹرانسفارمرز اتار دیئے

بدھ 9 نومبر 2016 19:47

تنگی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) عمرزئی سب ڈویڑن کے اہلکاروں کا بجلی چوروں کیخلاف جاری مہم میںتیزی۔ بقایاجات اوربجلی بل کی عدم ادائیگی پر 50kvaکے چارٹرانسفارمرز اتار دیئے گئے۔ غیرقانونی طور پر بجلی کے استعمال کرنے والے علاقوں سے گیارہ ہزار لائن کے تاریں ہٹادی گئیں ،دولاکھ 55ہزار روپے کی ریکوری بھی کرلی گئی۔

(جاری ہے)

ایس ای پشاور خالد خان اور ایکسین محمد عارف خان کی ہدایت پر ایس ڈی او عمرزئی تحسین الحق کے زیر نگرانی بنائی گئی ٹیم ایل ایس ون عبدالرزاق خان ،مقصود جان خان ، علی گوہر ،ایم آر ایس خلیل شیرپائو ، ہائیڈرو یونین عمرزئی سب ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری ہدایت خان،چیئرمین احمد حسین اور ایس ایچ او پیسکو چارسدہ فاضل خان نے کریک ڈائون کرتے ہوئے عمرزئی سب ڈویڑن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے خاور ہ آباد ڈھکی ،غزبیکو ،جبہ کلے ،نواب کلے ،اقبال خان حصارہ اور دیگر علاقوں سے عدم ادائیگی اوربقایاجات پرنو بجلی ٹراانسفارمرز اتار کربجلی منقطع کر دی گئی جبکہ دو بجلی چوروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا گیا۔

اس موقع پر صارفین سے دولاکھ 55ہزار روپے کی ریکوری بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :