کوہاٹ پولیس نے مختلف کاروائیوں میں منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کرکے دو سمگلروں کو گرفتار کرلیا

بدھ 9 نومبر 2016 19:47

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) کوہاٹ پولیس نے مختلف کاروائیوں میں منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کرکے دو سمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جرما انسپکٹرعبدالستار خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کوہاٹ انڈس ہائی وے پر مسلم آباد چیک پوسٹ میںگاڑیوں کی چیکنگ کیلئے ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران علاقہ غیر درہ آدم خیل کی طرف سے آنے والی ایک مسافر فلائنگ کوچ کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا۔

پولیس نے تلاشی کے دوران کوچ میں سوار باڑہ خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے قبائلی باشندے سناب دین ولد فضل دین کے قبضے سے دو کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا اور اسکے خلاف تھانہ جرما میں مقدمہ درج کرتے ہوئے بعد ازاں مقامی عدالت کے حکم پر جیل بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثنائ عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہید انسپکٹر امجد حسین نے پولیس نفری کے ہمراہ گا?ں تپی میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا جہاں منشیات فروشی کے دھندے میں مصروف مقامی باشندے غلام محمد ولد اللہ دتہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 110گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

پولیس نے منشیات سمیت گرفتار ملزم کے خلاف مقامی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا جسے عدالت کے سامنے پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :