امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخاب نسل پرستی ،انتہاپسندی اورتہذیبی تضادات کی کامیابی ہے، دنیائے اسلام کو کسی بھی امریکی صدر سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی ،سی پیک امن، خوشحالی اورروزگار کا عظیم منصوبہ ہے، وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث منصوبے کو متنازعہ بناکر پاک چائنا فرینڈ شپ میں دراڑیں ڈالی جارہی ہیں

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 9 نومبر 2016 19:47

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہاہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخاب نسل پرستی ،انتہاپسندی اورتہذیبی تضادات کی کامیابی ہے دنیائے اسلام کو کسی بھی امریکی صدر سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی ،سی پیک امن، خوشحالی اورروزگار کا عظیم منصوبہ ہے، وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث منصوبے کو متنازعہ بناکر پاک چائنا فرینڈ شپ میں دراڑیں ڈالی جارہی ہیں،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام15نومبر کو اے پی سی طلب کرلیاگیاہے جس میں سی پیک منصوبے کے حوالے سے لائحہ عمل بنایاجائے گاصوبائی حکومت سے ا اتحاد اسمبلی چاردیواری اور کابینہ تک محدود ہے ، مردان میں ڈسٹرکٹ جیل کو انہتائی حساس جیل کاد درجہ دینے کی مخالفت کریں گے اس سے یہاں کے شہریوں کے مشکلات بڑھیں گی ، جماعت اسلامی خوشحال پاکستان کے لئے کوشاں ہے وہ مردان پریس کلب میں جماعت اسلامی ضلع مردان کے نومنتخب امیر مولانا ڈاکٹر عطائ الرحمان کی حلف برداری تقریب سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے تقریب سے جماعت کے نائب امیر مولانا سلطان محمد ، سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈووکیٹ، ضلعی جنرل سیکرٹری جنرل سیکرٹری عماداکبر حسان ، اوردیگر نے خطاب کیا انہوںنے کہاکہ امریکہ کے خونخوار جبڑوں نے پوری عالم اسلام کو جھڑک رکھاہے اورکسی بھی صدر سے خیر کی توقع نہیں رکھنا چاہئے خواہ وہ ری پبلکن ہو یا ڈیموٹریک جماعت سے تعلق رکھتاہے انہوںنے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ امریکی معاشرہ تضادات کی شکارہے دنیا میں دہشت گردی اورانہتا پسندی کا ڈنڈوڑا پیٹا جارہاہے لیکن خود ایسے شخص کو امریکی صدارت کے منصب پر فائز کیا جو خود اپنی تقریروں میں انہتاپسندانہ سوچ کی حامل پالیسوں کا اظہا ر کرچکے ہیں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے کہاکہ سی پیک وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث پاک چائنا فرینڈ شپ رسک پر ہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر وفاقی حکومت فی الفور اے پی سی بلائیں جس میں تمام سٹک ہولڈرز بھی موجودہوں انہوںنے کہاکہ سی پیک معاملے پر عدالت کا فیصلہ تحریک انصاف کا فیصلہ ہے اوراس سے ہماری جماعت کا کوئی تعلق نہیں انہوںنے کہ کرپشن نے ملک کی جڑیں کوکھلے کردیئے ہیں اورملک میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر جمی ہوئی ہیں عوا م چور اورڈاکوؤں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں دیکھنا چاہتے ہیں حکمران اقتدار کی کرسی کو کرپشن کے لئے استعمال کررہے ہیں کرپٹ مافیا کو قومی مجرم قراردیاجائے اوران سے پاکستانی شہریت بھی واپس لی جائے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام15نومبر کو اے پی سی طلب کرلیاگیاہے جس میں سی پیک منصوبے کے حوالے سے لائحہ عمل بنایاجائے گاانہوںنے کہاکہ سی پیک کے معاملے پر صوبائی حکومت کی عدالتی جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہمارا اتحاد اسمبلی کی چاردیواری اور کابینہ تک ہے انہوںنے مردان جیل کو ہائی سیکورٹی جیل قراردینے کی مجوزہ تجویز کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کو رہائشی علاقے میں واقع جیل میں منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کے لئے الگ جیل بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :