کوہاٹ ، یوم اقبال پر سرکاری چھٹی کا معمہ ،سکولوں سے بچے غیر حاضر رہے

بدھ 9 نومبر 2016 19:43

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء)کوہاٹ میں یوم اقبال پر سرکاری چھٹی کا معمہ سکولوں سے بچے غیر حاضر رہے بدھ کے روز کوہاٹ کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں سمیت سرکاری دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی سکولوں میں اساتذہ موجود تھے مگر بچے چھٹی کر گئے صوبائی حکومت کی جانب سے رات کے وقت یوم اقبال کی چھٹی کی منسوخی کا اعلامیہ جاری ہوا جس پر لوگ تذبذب کا شکار ہوئے چند روز قبل صوبائی حکومت کی جانب سے یوم اقبال پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا تاہم منگل کی رات صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے چھٹی کی منسوخی کا اعلان کیا جس سے لوگوں میں پریشانی پیدا ہو گئی تاہم بدھ کے روز تمام تعلیمی اداروں میں سٹاف موجود رہا مگر بچے سکول نہ آئے اسی طرح ضلع میں تمام سرکاری اداروں میں بھی اکثر سٹاف غیر حاضر رہا دوسری جانب صوبائی حکومت نے غیر حاضر اسٹا کے خلاف کارروائی کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔