جہلم،گرینڈ ٹیچرز الائنس کے عہدیداران کا احتجاج

بدھ 9 نومبر 2016 19:37

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) گرینڈ ٹیچرز الائنس کے عہدیداران محمد ظفر جمیل ، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا عطاء محمد، رانا سلطان محمود، چوہدری محمد صفدر، اسلم گھمن نے اپنے مشترکہ بیا ن میں منڈی بہائوالدین ، مظفر گڑھ اور ڈی جی خان میں ریاستی جبر کے سبب اساتذہ کی ہلاکتوں پر شدید احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

راہنماوئں کا کہنا تھا کہ اساتذہ سے کئے گئے وعدوں کے باوجود اپ گریڈیشن نہ کرنا، سکولز کو دانش سکول اتھارٹی و پیف کو حوالگی اور ہیڈماسٹرزکا دور دراز علاقوں میں تبادلہ جات نے اساتذہ میں بے چینی و اضطراب پیدا کردیا ہے۔

اساتذہ پر بڑھنے والا ذہنی دبائو اس قدر شدید ہے کہ بھیانک انسانی المیے جنم لینے کا خطرہ ہے۔صورتحال کے تحقیقی جائزہ لینے اور اصلاح احوال کے فوری صورت کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سوسائٹی کا ہر طبقہ آگے بڑھ کر اساتذہ کا ساتھ دے تا کہ موجودہ حکومت اپنے ظالمانہ غیر منصفانہ اور غیر حقیقی و منفی اقدامات ترک کرے اور تعلیمی مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا جا سکے۔ مزید برآں انتہائی ضروری ہے کہ اساتذ ہ اپنے جملہ اختلافات فراموش کرکے متحد ہو جائیں اور گرینڈ ٹیچرز الائنس کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :