علامہ اقبالؒ کی فکر کو عام کرکے ہی پاکستان کی جگمگا تی ہوئی کشتی کو سنبھالا جا سکتا ہے،پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن

بدھ 9 نومبر 2016 19:37

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی فکر کو عام کرکے ہی پاکستان کی جگمگا تی ہوئی کشتی کو سنبھالا جا سکتا ہے۔نوجوان اگر معاشرے میںا پنا نام پیدا کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ وہ اقبال ؒکی شاعری میں چھپے ان کے پیغام پر عمل پیرا ہوں۔

اس سلسلے میں اساتذہ کا کردار سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران محمد اشفاق حیدر،چودھری راشد محمود ،کامران یوسف ،افضال محمود،عامر حبیب اور بلال احمد قریشی نے یوم اقبالؒ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کو چاہیے کہ وہ پنجاب بھر کے سکولوں میں صبح کی اسمبلی کو بحال کرے کیونکہ اس اسمبلی میں تلاوت،نعت اور قومی ترانہ کے ساتھ ساتھ اقبالؒ کی خوب صورت نظم’’لب پہ آتی ہے دعا بن کی تمنا میری ‘‘بہت اچھا تاثر پیداکرتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوم اقبال ؒ کی چھٹی کو بھی بحال کرنا اس لیے ضروری ہے کہ اس چھٹی کی وجہ سے ہی ہماری آ نے والی نسلیں فکر اقبال ؒ کے متعلق سوالات پوچھیں گی اور وہ اپنے قومی شاعر کو ہمیشہ یاد رکھیں گی۔

متعلقہ عنوان :