حکومت نے فی الفور اساتذہ کے تسلیم شدہ مطالبات پورے نہ کئے تو 15نومبر کو عظیم الشان جلسہ اور دھرنا ہوگا ،گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع کچھی

بدھ 9 نومبر 2016 19:30

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع کچھی کے صدر منیر احمد رند،جنرل سیکرٹری قاضی حفیظ اللہ ،چیئرمین قادر بخش رئیسانی اور دیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر حکومت نے فی الفور اساتذہ کے تسلیم شدہ سولہ نکاتی ڈیمانڈ نوٹس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا تو پندرہ نومبر کو صوبائی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں اساتذہ کا عظیم الشان جلسہ اور دھرنا ہوگا گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے اساتذہ نے بلوچستان کے تمام اضلاع میں اپنے مطالبات کیلئے احتجاجی جلسے کیئے لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی حکومت جان بوجھ کر اساتذہ کو سڑکوں پر لانا چاہتی ہے اور سوچی سمجھی سازش کے تحت تعلیمی نظام کو بگاڑنا چاہتی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کے پچاس فیصد پروموشن کوٹہ ٹائم ا سکیل کی اپ گریڈیشن سمیت سولہ نکاتی ڈیمانڈ نوٹس پر عمل در آمد کو یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :