پولیس کا فرض ہے شہریوں کی چادر چار دیواری کی تقدس کو بحال رکھے، چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور دیگر چوریوں کے سامان واپس کرے ، ایس ایس پی جعفرآباد عبدالحی بلوچ

بدھ 9 نومبر 2016 19:30

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) پولیس کا فرض ہے شہریوں کی چادر چار دیواری کی تقدس کو بحال رکھے چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور دیگر چوریوں کے سامان پولیس واپس کرے ، قمار بازی کے اڈوں کا خاتمہ ہوگا ایسی شکایت ہوئی تو محکمانہ کاروائی ہوگی پولیس کو چوکیوں پر حاضر ہونا لازمی ہوگا ، ایس ایس پی جعفرآباد عبدالحی بلوچ کی میڈیا اور اقلیتی برادری سے بات چیت تفصیلا ت کے کے مطا بق آج اوستہ محمد میں ایس ایس پی جعفرآباد عبدالحی بلوچ نے اقلیتی برادری اور میڈیا سے ملا قات کی اور کہا کہ اوستہ شہر میں امن امان کا مسئلہ ضرور ہو رہا ہے اس کی وجہ نفری کی کمی ہے اور وسائل کی کمی بھی ہے ، انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کو تحفظ ہم پر لازم ہے لیکن ہر شہری کی چادر چار دیواری اور ان کو تحفظ دینا ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں قمار بازی کے اڈوں کا خاتمہ ہوگا اور پولیس کو ڈیوٹی کرنی ہو گی غفلت برتنے والے آفیسر یا اہلکاروں کے خلاف کاروائی ہوگی انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ آوں گا اور میڈیا سے پریس کلب میں باقائدہ نشست کروں گا ، اس موقع پر سابق صدر پریس کلب علی مردان جمالی نے پولیس کے خلاف کہا کہ شہر میں قمار بازی کے اڈے اور اس کے علا وہ پولیس گردی ہو رہی ہے ، اور لوگوں کو مختلف تھانوں میں چھپاتے ہیں جس پر ایس ایس پی نے ناراضگی کا اظہار کیا اور سختی سے منع کیا کہ شہر میں گشت ہو اور پولیس چوکیوں پر اہلکاروں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور محلوں میں پولیس گشت بھی یقینی ہو شکایت دوبارہ نہ ہو انہوں نے کہا کہ نئے رنگروٹ تربیت کے بعد واپس آئیں تو انشاء اللہ نفری اوستہ کی بڑھا ئیں گے ، اور کنوینس کا مسئلہ ہے وہ بھی محکمہ کو لکھا ہے وہ بھی حل کریں گے ۔

(جاری ہے)

اقلیتی برادری میں مکھی تارا چند، استاد ماندھم اور دیگر بھی موجود تھے ۔ جبکہ ایس ایچ او مٹھا خان اور سی آئی اے کے انچارج یاسین جمالی اور صحافی بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :