کراچی، آٹو کام کل -’’سڑکوں سے پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کیلئے محفوظ ٹرانسپورٹ کے استعمال کے فروغ ‘‘ سے متعلق سیمینار کا انعقاد کرے گا

بدھ 9 نومبر 2016 19:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) آٹو موبائل کارپوریشن آف پاکستان (آٹو کام)حکومتی ریگولیٹری اتھارٹیز،سرکردہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور نامور قومی و غیر ملکی ماہرین کے اشتراک سے جمعہ 11نومبر کو مقامی ہوٹل میں -’’سڑکوں سے پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کیلئے محفوظ ٹرانسپورٹ کے استعمال کے فروغ ‘‘ سے متعلق سیمینار کا انعقاد کرے گا۔

آٹو کام روڈ ٹرانسپورٹ سالوشنز کی وسیع رینج کا سرکردہ مینو فیکچررہے اور سڑکوں سے خطرناک اشیاء کی فراہمی میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو UN ADR معیار کے مطابق تیار کرتا ہے ،کمپنی کی تیار کردہ گاڑیاں ان مصنوعات کی فراہمی کیلئے محفوظ سپلائی چین مہیا کرتی ہیں،کمپنی کی تمام تر توجہ روڈ سیفٹی پر ہے اور اس ضمن میں کمپنی کی جانب سے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں،کمپنی نے روڈ سیفٹی کے اس فارمولے کے تحت حکومتی اتھارٹیز کے ساتھ ملکر سرکردہ مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں میں محفوظ گاڑیوں کے استعمال کے فروغ کیلئے کام کیا ہے ۔

(جاری ہے)

آٹو کام اوگرا سے منظور کردہ اعلیٰ معیاری روڈ ٹینکرز کے نفاذ کیلئے سرکردہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں بشمول حیسکول،شیل پاکستان اور ٹوٹل پاکستان کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے ۔سیمینار سے ڈاکٹر رشید جمعہ سمیت انجینئرنگ ڈولپمنٹ بورڈ کے سی ای او ،نیشنل ہائیوے اتھارٹی اور اوگرا کے نمائندے بھی خطاب کرینگے،مزید برآں سیمینار سے متعدد غیر ملکی ماہرین بھی موضوع پر اظہار خیال کرینگے جس میں ہالینڈ،اٹلی ،پولینڈ اور اسپین سے تعلق رکھنے والے مقررین شامل ہونگے،اس سیمینار کا مقصد سڑکوں سے پٹرولیم مصنوعات اور دیگر خطرناک مادوں کی ترسیل کیلئے محفوظ اور روڈ سیفٹی کے معیار پر پورا اترنے والی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہے،سیمینار میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندے پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کیلئے محفوظ گاڑیوں کے استعمال سے متعلق اپنے تجربات شیئر کرینگے اور سیفٹی اسٹینڈرڈز اور روڈ وہیکل سے متعلق اوگرا 2009رولز کے نفاذ سے متعلق اظہار خیال کرینگے۔

متعلقہ عنوان :