لاہور،مسیحائوں کی بے حسی اور ہٹ دھرمی ، میوہسپتال میں لایا جانے والا مریض دم توڑ گیا

بدھ 9 نومبر 2016 19:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) مسیحائوں کی بے حسی اور ہٹ دھرمی کے باعث میوہسپتال میں لایا جانے والا مریض دم توڑ گیا۔ صادق نامی مریض کے بیٹے نے ڈاکٹروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے اس کے والد کو قتل کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محمد صادق نامی 60سالہ شخص کو دل کا دورہ پڑا اس کے لواحقین اسے فوری طور پر میوہسپتال لے گئے تو ینگ ڈاکٹروں نے اس کا علاج کرنے کی بجائے کہا کہ اپنے مریض کو پی آئی سی میں لے جائو ہم لوگ ہڑتال پر ہیں۔

اسی اثنا میں محمد صادق بیہوش ہوکر زمین پر گرپڑا جسے فوری طور پر انتہائی نگہداشت کے وارڈامیں لے جایا گیا مگر تب تک دیر ہوچکی تھی اور مریض دم توڑ گیا۔ مریض کے لواحقین نے محمد صادق کی میت کو ہسپتال کے باہر رکھ کر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو قاتل اور میوہسپتال کی انتظامیہ اور حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔(سعید)

متعلقہ عنوان :