قومی خزانے پر بوجھ بننے والے اداروں میں پی آئی ائے بھی شامل ہے،حکومت نے اسے خسارے سے نکالنے کے لیئے اقدامات کئے ہیں،حافظ شفیق کاشف

بدھ 9 نومبر 2016 19:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) پرائیویٹ ٹوورز آپریٹرز اور ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے مرکزی راہنما حافظ شفیق کاشف نے کہا ہے کہ قومی خزانے پر بوجھ بننے والے اداروں میں قومی ائیرلائن پی آئی اے بھی شامل ہے، اپنے وقت کی دنیا کی صفِ اول کی ائیر لائن پی۔آئی۔اے کو ماضی کے حکمرانوں نے سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا لیکن موجودہ حکومت نے اس کو خسارے سے نکالنے کے لیئے جو اقدامات کئے ہیں اس سے امید کی جاسکتی ہے کہ پی۔

(جاری ہے)

آئی۔ ائے اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے گا، انہوں نے کہا کہ پی۔آئی۔اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لئیے وزیر اعظم نواز شریف کی کوششیں قابل تعریف ہیں اور یقینا وزیر اعظم کی ذاتی دلچسپی سے پی ۔ آئی۔ اے کا معیار بہتر ہورہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ فیصل آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر بھی عالمی معیار کی سہولیات دینے کے لیئے ائیر پورٹ کواپ گریڈ کیا جائے ، جدہ۔مدینہ اور دیگر انٹر نیشنل پروازوں میں اضافہ کیا جائے۔