حافظ آباد ،معمولی جھگڑے پر چار مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

بدھ 9 نومبر 2016 19:26

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں نسووال میں معمولی جھگڑے پر چار مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور بعدازاں ملزمان فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقتول تنویر عباس گوندل کا مبینہ طور پر چند روز قبل کسی بات پر اکرام اللهگوندل وغیرہ سے جھگڑا ہوا۔ جس پر گذشتہ رات اکرام اللهگوندل نے اپنے دیگر تین ساتھیوںکے ہمراہ اسے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور بعدازاں ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ جلالپور بھٹیاں نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ھسپتال پہنچادیا جبکہ چار ملزمان کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :