قصور ،مختلف واقعات کے دوران پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

بدھ 9 نومبر 2016 19:26

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء)قصور کے نواح میں مختلف واقعات کے دوران پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوںخانیکے پیرکے محمد احمد کی کی اپنے مخالفین کے ساتھ دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی اور اسی بناء پر اس کے مخالفین نے فائرنگ کرکے محمد احمد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے بستی قطب شاہ پھاٹک کے قریب سیماں بی بی لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی اور ہلاک ہوگئی اسی طرح پولیس کو پتوکی ٹول پلازہ کے قریب سے ایک نعش ملی ہے جس کے متعلق خیال کیاجاتا ہے کہ مخالفین نے اسے قتل کرنے کے بعد ویرانے میں پھینکا اور فرار ہوگئے جبکہ ججہ کلاںکے نور محمد جس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور اس نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی علاوہ ازیںگورنمنٹ گرلز سکول چک 41 کے قریب دیوار گرنے سے دو طالبہ شدید زخمی ہوگئیں۔

پولیس مصروف کاروائی ہے۔