صوابی ،جائیداد کے تنازعہ پر چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجے کو موت کے گھاٹ اُتاردیا،دوسرا زخمی ہوگیا

بدھ 9 نومبر 2016 19:26

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) سپین کانی ضلع صوابی میںجائیداد کے تنازعہ پر چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجے کو موت کے گھاٹ اُتاردیاجبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

محمداسحا ق سکنہ سپین کانی نے تھانہ کالوخان میںایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ انعام گل اورصابر نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کا بھتیجا محمد عماد جاںبحق جبکہ دوسرا محمد اشفاق زخمی ہوگیاوجہ قتل تنازعہ اراضی بیان کی ہے ۔کالوخان پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :